کراچی میں قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے کی ڈکیتی
متاثرہ تاجر قصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔
شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ، شارع پاکستان پر قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔
لوٹی جانے والی رقم میں 78لاکھ روپے مالیت کے 10 والے نئے نوٹ بھی شامل تھے ،متاثرہ تاجر قصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔
سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 شارع پاکستان پر سوزوکی پک اپ میں سوار قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے، تاجرجس سوزوکی میں سوارتھے مسلح ملزمان فرارہوتے ہوئے وہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
متاثرہ تاجررمضان اپنے پارٹنرمشتاق کے ہمراہ منگل کی دوپہر12 بجے قصورسے کراچی پہنچا تھا اورنئے نوٹوں کی خریداری کے لیے میٹھادر گیا تھا جہاں تاجروں نے 78 لاکھ روپے مالیت کے10 والے نئے نوٹ خریدے اور 13 چینی کے بوروں میں پیک کیے جبکہ تاجرکے پارٹنرمشتاق کے سیاہ رنگ کے سفری بیگ میں ان کے کپڑے اورتقریبا 37 لاکھ روپے موجود تھے ۔ تاجر ایک سوزوکی پک اپ کرایہ پر حاصل کرکے سوار ہوئے اوررقم سوزوکی کے پیچھے ڈالے میں رکھ دی اورپارٹنرمشتاق سوزوکی میں پیچھے بیٹھ گیا ۔
اسی دوان مارکیٹ کا ایک شخص ڈیکوریشن فلاور کے ہمراہ سوزوکی پک اپ میں سوار ہوگیا جسے تاجروں نے جامعہ کلاتھ کے پاس اتار دیا اور تاجر پنجاب جانے کے لیے سہراب گوٹھ اڈے کے لیے روانہ ہوئے اور واٹر پمپ پل سے نیچے اتر رہے تھے کہ سوزوکی مہران گاڑی میں سوار 3 ملزمان جو کہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور ان کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان تھی ۔ دو ملزمان گاڑی سے اترے اور ان کے آگے آگئے اور دونوں ملزمان نے پستول نکال کرتاجروں پر تان لی اور ان میں سے ایک ملزم ڈرائیور کی جگہ بیٹھ گیا اور ملزمان گاڑی میں موجود سوا کروڑ روپے اورپارٹنر مشتاق کو اپنے ہمراہ لیکر فرار ہو گئے اور کچھ فاصلے پر جا کر ملزمان نے پارٹنر مشتاق کو گاڑی سے نیچے اتاردیا جس کے بعد تاجروں نے مدد گار 15 پر فون کر کے پولیس کو واردات سے متعلق اطلاع دی۔
اس حوالے سے سمن آباد پولیس نے ایکسپریس کوبتایا کہ متاثرہ تاجر جناح کالونی بیرون کوٹ فتح دین قصور پنجاب کے رہائشی ہیں اورقصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ تاجروں کے ساتھ ہونے والی واردات منگل کی رات 8 بجے کے قریب پیش آئی۔ واردات کے بعد پولیس نے تاجررمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔