لاہور ٹیسٹ کھیل ختم ہونے پر وارنر اور شاہین آمنے سامنے آگئے

دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھنے کے بعد مسکرائے اور کندھوں کو تھپتھپا دیا

دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھنے کے بعد مسکرائے اور کندھوں کو تھپتھپا دیا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لاہور ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر ڈیوڈ وارنر اور شاہین شاہ آفریدی آمنے سامنے آ گئے۔


شارٹ بال پر مہمان اوپنر نے دفاعی اسٹروکس کھیلا اور ڈرامائی انداز میں پچ پر پیسر کے مقابل آ گئے،ایسا ہی شاہین شاہ نے کیا اور دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھنے کے بعد مسکرائے اور کندھوں کو تھپتھپا دیا، اسی کے ساتھ امپائرز نے کھیل کا وقت ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

اس ڈرامے سے کمنٹیٹرز اور تماشائی لطف اندوز ہوئے۔
Load Next Story