پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
وردی پر محمد سلیمان کی نیم پلیٹ بھی لگی تھی، پولیس تھانہ سٹی
PESHAWAR:
پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، راولپنڈی کے تھانہ سٹی پولیس نے محمد سلیمان نامی نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سب انسپیکر رینک کی وردی برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے وردی میں لڑکیوں کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، وردی پر محمد سلیمان کی نیم پلیٹ بھی لگی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے بیگ سے سب انسپکٹر کے رینک لگے وردی برآمد کرلی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیان دیا ہے کہ وہ شوقیہ طور پر پولیس وردی میں ویڈیوز بناتا رہا ہے۔