افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز کی بندشروتی ہوئی طالبہ کی ویڈیووائرل
ڈاکٹربننا چاہتی تھی لیکن اسکول بند ہونے سے امید کے دروازے بھی بند ہوگئے،افغان طالبہ
افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز بند ہونے پرروتی ہوئی طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولز بند کرنے کے فیصلے نے علم حاصل کرنے کا شوق رکھنے والی طالبات کوافسردہ کردیا۔
اسکول بند ہونے پررونے والی افغان طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کی ویڈیو میں روتی ہوئی طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹربننا چاہتی تھیں لیکن طالبان نے اسکول کے دروازے بند کرکے امید کے بھی تمام دروازے بند کردئیے۔
افغان طالبہ کا کہنا تھا کہ علیم حاصل کرنا کوئی جرم یا گناہ نہیں ہے۔ ہم نے ہاتھ میں قلم تھاما تھا کہ ایک دن اپنے ملک کوتعمیرکرسکیں۔ چاہے کتنی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اپنی تعلیم جاری رکھوں گی۔
مزید پڑھیں: طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز پھر بند کر دیئے
طالبان نے گزشتہ روز افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔