امریکا کی معروف گلوکارہ کے طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی
اس واقعے کے نتیجے میں گلوکارہ کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانا پڑی اور خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے
ISLAMABAD:
امریکا کی نامور گلوکارہ مائلی سائرس کے طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوران پرواز مائلی کے جہاز کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی، آسمانی بجلی ٹکرانے سے جہاز کو معمولی نقصان بھی پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ جنوبی امریکی ملک پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون جا رہی تھیں کہ اس دوران طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرائی، اس واقعے نے مداحوں کو بھی پریشان کردیا۔
مائلی نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حادثے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ہمارا جہاز آسمانی بجلی میں بری طرح پھنس گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے میں اور میرے اہل خانہ محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طیارے میں دوست، بینڈ کا عملہ اور خاندان کے لوگ سوار تھے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مائلی سائرس نے اسونسیون کے لیے دوبارہ روانہ کب ہوئیں یا پھر انہوں نے خرام موسم کی وجہ سے دورہ عارضی طور پر منسوخ کردیا۔