کے پی بلدیاتی انتخابات جرمانے کیخلاف وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے منظور

ضلعی الیکشن آفیسرز نے وزیراعظم، گورنر، وزیر اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا پر جرمانہ عائد کیا تھا

(فائل فوٹو)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وزرا کی جرمانوں کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ،گورنر و وزیر اعلی کے پی کے، وفاقی و صوبائی وزراء ایم این ایز و ایم پی ایز کی جرمانوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت 28 مارچ کو کی جائے گی۔


وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلی محمود خان گورنر کے پی شاہ فرمان ، وفاقی اسد عمر، پرویز خٹک ،مراد سعید، اعظم سواتی نے بھی جرمانے کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی جنید اکبر ,صالح محمد سواتی ، صوبائی وزیر انور زیب ،ایم پی اے سید احمد حسین نے بھی الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابی قوانی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ضلعی الیکشن آفیسرز نے اعظم سواتی، صالح محمد ،سید احمد شاہ اور 2 تحصیل امیدواران عبدالشکور لغمانی اور محمد مشتاق خان کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جبکہ وزیر اعظم سمیت دیگر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار تک جرمانہ عائد کیا ہے۔
Load Next Story