4لاکھ ما چس کی تیلیوں سے تیار کیا جانیوالا حیرت انگیز شاہکار
آرٹ کی تیاری میں 4 لاکھ 20 ہزار ماچس کی تیلیاں استعمال کی گئیں جس نے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کو حیران کردیا
ماچس کی تیلیاں آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہیں لیکن امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے اب ان نازک لکڑی کی تیلیوں سے مجسمہ سازی کرتے ہوئے ان کا انوکھا استعمال شروع کر دیا ہے۔
یہ ماہر آرٹسٹ عام ماچس کی تیلیوں کو گْلوسے چپکاتے ہوئے انتہائی باریک بینی اوراحتیاط سے دلکش شاہکار تیار کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آرٹسٹ کا تیار کردہ ایک عظیم الشان ماڈل جو مشہور ہالی ووڈ فلم لارڈ آف دی رنگز میں دکھائے جانے والے قلعے سے متاثر ہو کرتیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 4 لاکھ 20 ہزار ماچس کی تیلیاں استعمال کی ہیں جس نے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افرادکو حیران کر دیا ہے۔