قومی اسمبلی اجلاس متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی رات گئے اہم ملاقات

پارلیمنٹ کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج کا فیصلہ

پارلیمنٹ کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ایوان کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ایوان کی کارروائی پر حکمت عملی طے کی جائے گی، حزب اختلاف نے بھرپور پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اپوزیشن قائدین نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے فاتحہ خوانی کے ساتھ اجلاس ملتوی کرنے پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا جائے گا، تمام اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دس بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھی شامل

اجلاس کے حوالے سے رات گئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، خواجہ آصف ودیگر شریک ہوئے۔

آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور رخسانہ بنگش موجود تھیں۔ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صبح طلب کر لیا گیا ہے، جس میں تمام ارکان کو فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
Load Next Story