سیلاب سے سندھ کی معیشت کوشدید نقصان پہنچا ہے قائم علی شاہ

سندھ کےمختلف علاقوں ميں 400 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی

سندھ کےمختلف علاقوں ميں 400 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی ۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں اورسیلاب سے 7 اضلاع متاثرہوئے جس کے باعث سندھ کی معیشت کوشدیدنقصان پہنچا ہے۔


سرکٹ ہاؤس سکھرميں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےانہوں نے کہاکہ سندھ کےمختلف علاقوں ميں 400 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 7 اضلاع متاثر ہوئے اور معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے ، نقصانات کےحوالےسے کمیشن بنارہے ہیں جوتین دن میں رپورٹ پیش کرےگا، جبکہ شکارپوراور جیکب آباد اضلاع کےنقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئےالگ کمیٹی بنائی جارہی ہے،جس کی کوتاہی ہوگی اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

Recommended Stories

Load Next Story