سماجی خدمت کا اعتراف 25 پاکستانی لڑکیوں نے آسٹریلین ایوارڈ اپنے نام کرلیا

25 سال سے کم عمر 25 خواتین کو آسٹریلین حکومت کی جانب سے ایوارڈ گیا گیا

سماجی خدمات کے شعبوں میں ملک کانام روشن کرنیوالی قوم کی 25 بیٹیاں

لاہور(آصف محمود) آسٹریلین ہائی کمیشن کی طرف سے سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 25 سال سے کم عمر 25 پاکستانی خواتین کو غیرمعمولی خواتین کے ایوارڈسے نوازاگیا ہے ۔

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمیشن نے آسٹریلوی حکومت کی طرف سے پاکستان کی پچیس سال سے کم عمرایسی خواتین اوربیٹیوں کو ایوارڈسے نوازا جنہوں نے منفردسوچ ، نظریے ،بہادری اوربے خوفی کے ساتھ ملک میں مختلف سماجی بہبود خاص طورپرخواتین، خواجہ سراؤں اور کورونا وبا کے دوران متاثرین کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جوہرٹاؤن لاہورسے تعلق رکھنے والے علینہ اظہربھی شامل ہیں ۔جنہوں نے صرف گیارہ برس کی عمرمیں سماجی خدمات شروع کیں، 2019 میں انہیں دی ڈیانا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔


علینہ وہ خواجہ سراؤں سمیت جھگیوں میں رہنے والے بچوں کی تعلیم اورلڑکیوں کی صحت کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔ علینہ اظہر نے اپنی تنظیم آسرا کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچوں کے لئے اسکول اور یتیم خانہ گودلیا جبکہ اُنکی تنظیم ایک اولڈایج ہوم کی مدد بھی کررہی ہیں۔

علینہ اظہران دنوں استنبول ترکی کی ایک یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات میں انڈرگریجویٹ ہیں۔ اس کے علاوہ لاہورہی سے تعلق رکھنے والی عالیہ جواد کوبھی آسٹریلین ایوارڈسے نوازاگیا ہے۔ عالیہ جواد کینسرکے مریضوں کے لئے کام کررہی ہیں۔ اسی طرح 18 سالہ امل فاروق ملک ، 14 سالہ عنہہ رحمان چترال، 24 سالہ اقصی اجمل سیالکوٹ، 24 سالہ عاصمہ طارق گجرات، 18 سالہ عائشہ شیخ سکھر، 25 سالہ بھارتی منگھوانی جیکب آباد،21 سالہ عائشہ مہتاب لاہور، 24 سالہ ایکتاخوس چندانی لاڑکانہ، 23 سالہ فلاورظہیرلاہور، 21 سالہ ہماعباس ٹنڈوجام، 23 سالہ کنزہ اصف منڈی بہاؤالدین، 15 سالہ لال عین انیس کراچی، 23 سالہ ماجدہ فہمی ہنزہ، 22 سالہ منال طارق لاہور، 18 سالہ منال ارشاد حیدرآباد، 17 سالہ نورسید لاہور، 22 سالہ رابعہ نصرت ملتان، 21 سالہ سیمل لنجارا کراچی، 21 سالہ وردہ نور لیہ۔25 سالہ زاراارشد کوئٹہ، 15 سالہ زینہ احسن لاہور، 11 سالہ ظہورین تیمور لاہورکو بھی آسٹریلین ایوارڈسے نوازاگیا ہے۔

قوم کی ان بیٹیوں کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پرایوارڈسے نوازاگیا تھا تاہم اس کی تفصیلات حال ہی میں جاری کی گئی ہیں۔ ایوارڈحاصل کرنیوالی خواتین میں سے زیادہ ترکا تعلق لاہوراورکراچی سے ہے۔
Load Next Story