ملک میں ایک بار پھر مہنگائی کی شرح میں اضافہ
حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.10فیصد اضافہ ہوا ہے، وفاقی ادارہ شماریات
ملک میں ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح بڑھنا شروع ہوگئی ہے ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.10فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 15.67 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 25 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 15.67 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 44 ہزار روپے سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، آمدنی رکھنے ولے لوگوں کے لیے مہنگائی کی شرح 16.58 فیصد رہی ہے، حالیہ ہفتے ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ 13 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران آٹا، کھلادودھ ،دہی، خشک پاوڈر دودھ،آلو، پیاز، چائے کی پتی، دال ماش، دال مونگ پر مجموعی طور پر25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔