پولیس چھاپے پرپورے خاندان نے بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
پولیس گھر کے سربراہ سے ان کے ایک بیٹے کی ہوم اسکولنگ سے متعلق پوچھ گچھ کرنے آئے تھے
ISLAMABAD:
سوئٹزرلینڈ میں ایک خاندان کے 5 افراد نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے ایک اپارٹمنٹ کے دروازے پر پولیس آفیسرز نے پوچھ گچھ کے لیے دستک دی تاہم اہل خانہ نے آفیسرز کو اندر بلانے کے بجائے خودکشی کرلی۔
دروازے پر کھڑے پولیس آفیسرز کافی دیر انتظار کے بعد نیچے اترے تو ہجوم نے 5 لاشوں کو گھیرا ہوا تھا۔ ان پانچوں نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ کر خودکشی کی تھی۔
پولیس اہل خانہ سے ان کے ایک کے بچے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے آئے تھے جس کے بارے میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ گھر پر ہی تعلیم حاصل کررہا ہے۔
خودکشی کرنے والوں میں 40 سالہ شوہر، 41 سالہ اہلیہ اور ان کی جڑواں بہن جب کہ 8 اور 15 سالہ بچے شامل ہیں۔ 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 15 سالہ بچے نے اسپتال میں دم توڑا۔
ہلاک ہونے والی خاتون ڈینٹسٹ جب کہ ان کی جڑواں بہن ماہر چشم تھیں۔