حسن علی کے بولڈ ہونے پر ڈیوڈ وارنر کا جنریٹر اسٹائل میں جشن

ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی

ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لاہور:
لاہور ٹیسٹ میں حسن علی کے بولڈ ہونے پر ڈیوڈ وارنر کا جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا۔


لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹرز کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی فیلڈرز نقالی کرتے رہے، حسن علی 13رنز بناکر ناتھن لائن کی گیند پر بولڈ ہوئے تو ڈیوڈ وارنر نے جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

اس سے قبل مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ لے کر ساجد خان کی اننگز تمام کرنے والے عثمان خواجہ نے بھی ان کا وکٹ لینے کا جشن کا انداز اپنایا،ان حرکات پر شائقین لطف اندوز ہوتے رہے۔
Load Next Story