آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں کے نام لاہور قذافی اسٹیڈیم کے آنرز بورڈ میں درج
عثمان خواجہ، فاسٹ باولر پیٹ کمنز اور اسپنر نیتھن لائن کے نام شامل
کراچی:
ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد لاہور قذافی اسٹیڈیم کے آنرز بورڈ میں آسٹریلیا کے تین اہم کھلاڑیوں کے نام بھی درج کر لیے گئے۔
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ، فاسٹ باولر پیٹ کمنز اور اسپنر نیتھن لائن نے اپنے نام آنرز بورڈ میں لکھے۔
فیصلہ کن ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن لائن نے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں 94 اور دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست دی تھی۔ پیٹ کمنز کو پلیئر آف دی میچ جبکہ عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر تیسرے مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کا 24 سال بعد پاکستان کا دورہ تھا۔