اے این ایف نے کوئٹہ کے قریب سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

ملزمان منشیات چھوڑ کر فرار ہوگئے (فوٹو، ایکسپریس)

GWADAR:
اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے صوبہ بلوچستان میں اہم کارروائی کی اور اس دوران 98 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔

ایکسریس نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کوئٹہ کے کارروائی کے دوران کار سے 98 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی گئی، یہ کارروائی کوئٹہ کے قریب جبل نور کے مقام پر کی گئی۔


ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مغربی بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کی، اس دوران اے این ایف ٹیم کو دیکھ کر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اے این ایف نے منشیات اور گاڑی قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story