عظیم مسلم سیاح ابن بطوطہ کا یوم پیدائش کل منایا جائیگا

ابن بطوطہ ایک علمی گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ ان کاسارا خاندان محکمہ قضا سے متعلق تھا۔

ابن بطوطہ ایک علمی گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ ان کاسارا خاندان محکمہ قضا سے متعلق تھا۔ فوٹو: فائل

MINGORA, SWAT:
عظیم مسلم سیاح ابن بطوطہ کایوم پیدائش کل(منگل کو) منایاجائے گا۔ ابن بطوطہ کاپورا نام عبداللہ محمدابن عبداللہ ابن بطوطہ ہے۔


وہ25فروری1304کو مراکش کے ایک چھوٹے شہرنانگیرمیں پیدا ہوئے۔ قرون وسطیٰ کے عالمی تاریخی شہرت کے حامل اس سیاح نے ایک مایہ ناز سفرنامہ رحالہ بھی تصنیف کیاجس میں75,000میل طویل سفرکی روداد نقل کی ہے۔کبھی قافلوںاور کبھی تنہ اسفر کے دوران انھوں نے متعدداسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ غیراسلامی ملکوں کی بھی سیاحت کی۔ ابن بطوطہ ایک علمی گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ ان کاسارا خاندان محکمہ قضا سے متعلق تھا۔ مقامی علاقے کے قاضیوںکی اکثریت ابن بطوطہ کے خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ انھو ںنے بھی اپنے بچپن اور آغازشباب میںاسلامی فقہ وقضاکی تعلیم حاصل کی۔ 1325میں جب ان کی عمر 21 برس تھی توفریضہ حج کی ادائیگی سے انھوںنے اپنی سیاحت کا آغازکیا۔ اس دوران انھوںنے مصر، شام اورحجاز کے متعددشافعی المسلک فقہاسے بھی علم حاصل کیا اوراسی مکتب فکرکے جیدعلما کے دروس میںشریک ہوئے۔ علم فقہ وقضا میںانھیں یدطولیٰ حاصل تھا۔
Load Next Story