شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز میں شرکت مشکوک

لیگ اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات نہیں پاسکے ہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کے بعد 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ طے ہے (فوٹو، فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرایع سے ملنے والی خبر کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات نہیں پاسکے، آسٹریلیا کے خلاف 29 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شاداب کی شرکت مشکوک ہے۔


ذرایع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں تیسرے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 اور دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 اپریل کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں 5 اپریل کو ایک ٹی 20 میچ بھی طے ہے۔ 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے نام رہی تھی۔
Load Next Story