بلوچستان حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور

ہڑتالی ڈاکٹرز سے نمٹنے کے لیے کنٹریکٹ پر نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

ینگ ڈاکٹرز کا مظاہرہ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
بلوچستان حکومت نے ہڑتال پر بیٹھنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ینگ ڈاکٹروں کے مخصوص گروپ کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کا جائزہ لیا گیا۔


اجلاس میں صوبے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہر صورت بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھنے والے ڈاکٹرز گرفتار

دوسری جانب وزیر صحت نے سیکریٹری صحت کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story