بے نظیر ایئرپورٹ انسانی اسمگلنگ رکی نہ پروٹوکول ڈیوٹیاں کم ہوئیں

7 ماہ میں 2 بڑے واقعات ہوئے، وزیرداخلہ کے نوٹس کے باوجود کسی کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

7 ماہ میں 2 بڑے واقعات ہوئے، وزیرداخلہ کے نوٹس کے باوجود کسی کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی. فوٹو : فائل

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اورگھنائونے کاروبارسے وابستہ عناصرکے خلاف سخت حکومتی پالیسی کے باوجودبے نظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن کی کارکردگی میںبہتری نہ آسکی۔


7 ماہ کے قلیل عرصے میں امیگریشن عملے کی مبینہ ملی بھگت سے انسانی اسمگلنگ کے 2بڑے واقعات منظرعام پرآچکے ہیں تو دوسری جانب ایئرپورٹ پرمخصوص اہلکاروں کے ذریعے بااثر افرادکوآمدورفت کے دوران پروٹوکول دیے جانے کاسلسلہ بھی ہنوزجاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزرات داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کوجدید سہولتیں اورافرادی قوت مہیاکی گئی ہے، یہاں 7 ماہ میں پہلا واقعہ گزشتہ سال جون میںپیش آیااور3 پاکستانی باشندوں کوجواستنبول کے راستے فرانس جاناچاہتے تھے سفری دستاویزات مبینہ طورجعلی پائے جانے پرواپس پاکستان ڈی پورٹ کردیاگیا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سخت نوٹس لیااورانکوائری کے بعداس وقت کے انسپکٹرافضل، اے ایس آئی امان اورکانسٹیبل سجاد کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کیاگیاتاہم الزامات ثابت نہ ہونے پرتینوںاہلکاربری ہوچکے ہیں۔

دوسراواقعہ 30 جنوری کوپیش آیاجب ترکی سے ڈی پورٹ ہوکرآنے والی 2غیرملکی خواتین کوایف آئی اے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹراویس بلوچ، ایک خاتون اے ایس آئی اورکانسٹیبل شہزادکی مبینہ ملی بھگت سے بغیرامیگریشن ایئرپورٹ سے کلیئرکرکے غائب کردیاگیا۔ مذکورہ واقعے پربھی وزیرداخلہ کے نوٹس پرانکوائری شروع ہوئی اوردونوںغیرملکی لڑکیاں ابھی تک ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل کے ہاتھ نہیں آسکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پروٹوکول کیلیے اہلکارسادہ لباس استعمال کرتے ہیں، ان میں(ش)نامی ایک اہلکارایسابھی ہے جوکئی سال سے صرف ایئرپورٹ پرہی تعینات ہے جبکہ ایئرپورٹ سے چندماہ قبل تبدیل کیے جانے والے 2اہلکار (الف ،ج) اور(ع،م) ایسے بھی تھے جوپروٹوکول میںطویل تعیناتی کے دوران سب انسپکٹرکے عہدے تک پہنچے اورسب انسپکٹرہونے کے بعدایئرپورٹ سے ہٹائے گئے۔ ایکسپریس نے اس حوالے ایف آئی اے امیگریشن کے سینئرآفیسرسے رابطہ کیاتوانھوں نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ بے نظیرایئرپورٹ پرایف آئی اے ہی نہیںدیگراداروںکے اہلکاربھی پروٹوکول ڈیوٹی کرتے ہیںچونکہ ایئرپورٹ میںوی آئی پیزکی آمدروفت زیادہ رہتی ہے اس لیے ان کی ڈیمانڈ پر ایسا کیاجاتاہے۔
Load Next Story