بڑے نام دستایب نہ ہونے سے آسٹریلوی ٹیم کو فرق پڑے گا فخر زمان
کسی انٹرنیشنل ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کی جا سکتی، پاکستانی اوپنر
پاکستانی اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے کئی بڑے نام دستیاب نہ ہونے سے آسٹریلوی ٹیم کو فرق تو پڑے گا لیکن کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کی جا سکتی۔
ورچوئل میڈیا کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مہمان اسکواڈ میں شامل نئے کرکٹرز بھی بگ بیش اور ڈومیسٹک کرکٹ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں، ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہونے کے باوجود جیت کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں اوپنر فخر زمان نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، میرے خیال پر اس پر 290 سے 300 رنز کا ٹوٹل مناسب ہوگا۔
فخر زمان کلا کہنا تھا کہ اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم پلان کے مطابق کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔