عالمی کپ میں ناکامی کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی خاموشی سے وطن واپسی
قومی ویمن ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی
آئی سی سی ویمنز عالمی کپ میں شرکت کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئی۔
قومی ویمن ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی، بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم کی میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی رہی، نیوزی لینڈ میں منعقدہ عالمی کپ میں قومی ویمن بری طرح ناکام رہی اور ایونٹ میں صرف ایک ہی میچ جیت سکی۔
خراب ترین پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر رہی، ٹیم منیجر عائشہ جلیل ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پی سی بی کو پیش کریں گی، رپورٹ کی روشنی میں ویمن ٹیم کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی 18 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے بسمہ معروف کی قیادت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
قومی اسکواڈ بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر)،ٹریولنگ ریزروارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن پر مشتمل تھا،سپورٹ اسٹاف میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) تھیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست سے دوچار ہونے کے بعد آسٹریلیا،جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے بھی لیگ مقابلوں میں ناکام رہا تھا،قومی ویمن ٹیم کو واحد فتح ویسٹ انڈیز خلاف حاصل ہوئی۔