آصف زرداری شہبازشریف کو مسٹر پرائم منسٹر کہہ کرپکارنے لگے

آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو بھی وزیر داخلہ کہہ کر پکارا

آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو ھی وزیر داخلہ کہہ کر پکارا۔ فوٹو:فائل

MIDDLESBROUGH:
سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر شہبازشریف کو وزیراعظم کہہ کر پکارا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، اختر مینگل اور شاہ زین بگٹی سمیت حزب اختلاف کے تمام اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، اجلاس میں قومی اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے اراکین پارلیمان کو اہم ہدایات دی گئیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئی کچھ بھی کہے آپ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، زرداری


پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے جب بات شروع کی تو شہباز شریف کو مخاطب ہوتے ہوئے مسٹر پرائم منسٹر کہا۔ آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو ھی وزیر داخلہ کہہ کر پکارا۔

اس سے قبل شہبازشریف پارلیمنٹ ہاؤس آئے تو صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے، وزیراعظم کو کوئی خط نہیں ملا وہ جھوٹ کا ایک پلندہ تھا، سب جھوٹ ہے کیوں کہ عمران نیازی جھوٹا آدمی ہے۔

صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلی کی پیشکش کی گئی ہے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اس سوال کا جواب آپ بتائیں۔
Load Next Story