کے ایف سی کیخلاف خاتون کی 911 پر انوکھی شکایت
خاتون کی یہ صورتحال عوام کے لیے یاد دہانی ہے کہ وہ 911 کو غیر ہنگامی مسائل کے لیے ہر استعمال نہ کریں، امریکی پولیس
امریکا میں ایک خاتون نے اپنے KFC آرڈر کے بارے میں شکایت کرنے کے لیے 911 پر ایمرجنسی کال کردی۔
اوہائیو کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 911 پر ایک خاتون کی طرف سے کال موصول ہوئی جنہوں نے بتایا کہ اسے KFC ڈرائیو تھرو سے ملے گئے آرڈر میں دھوکہ ہوا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 8 چکن کے ٹکڑوں کی قیمت ادا کی تھی لیکن انہیں ملے صرف چار۔
کے ایف سی کے ایک عملے کا خاتون کو کہنا تھا کہ یہ ایک معمولی مسئلہ ہے جس کے لیے انہیں مقامی کے ایف سی کے مینیجر سے بات کی جانی چاہیے تاہم خاتون نے 911 پر کال کرکے ایک پولیس اہلکار کو بلا بھیجا۔
محکمہ نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار کے ایف سی پہنچا تو معاملے کا جائزہ لینے کے بعد عورت کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ 911 سے متعلقہ نہیں ہے۔ پولیس چیف سکاٹ میئر کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا صورتحال عوام کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ 911 کو غیر ہنگامی مسائل کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں۔