پاکستا میں پہلا روزہ 3 اپریل اورعیدالفطر3 مئی کو ہوگی رویت ہلال کونسل کی پیشگوئی
نئے چاند کی پیدائش جمعۃ المبارک یکم اپریل 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، کونسل
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمعۃ المبارک یکم اپریل 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، 29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ یکم اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو عمومی طور پر کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی / اسلام آباد میں 69 منٹ، لاہورمیں 68 منٹ، کوئٹہ میں 69 منٹ جبکہ کراچی میں 67 منٹ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلال کی رویت بآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا چاند ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی رات ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہو گا، یکم مئی یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی نیز غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ گلگت میں 37 منٹ جبکہ گلگت کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں 36 منٹ سے زائد نہیں ہو گا لہٰذا پاکستان میں ہلال کی رویت اس شام ٹیلی اسکوپ سے بھی ممکن نہیں ہو گی۔
اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 03 مئی 2022 ء کو ہو گی۔