طالبان نے افغانستان میں غیرملکی میڈیا کی نشریات بند کردیں
غیرملکی چینل کی نشریات حکومت کی پالیسیوں سےمتصادم ہیں، ترجمان افغان وزارت ثقافت
طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں میں نشریات پرپابندی عائد کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا)اورجرمن میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔
طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کونشریات فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی پشتو،فارسی اورازبک زبان میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
طالبان نے امریکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں تاہم ریڈیو نشریات پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے۔
افغان وزارت ثقافت کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ وائس آف امریکا کی ٹی وی نشریات کوافغان کلچر اورسیاسی طورپرحکومت کی پالیسیوں سے متصادم ہونے پربند کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔