بحرین میں باحجاب خاتون کو روکنے پربھارتی ہوٹل بند
بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں
بحرین میں باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں ہوٹل کے بھارتی مینجر نے باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہوٹل کوبند کردیا گیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔ دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے والے مینجر کومعطل کردیا گیا ہے۔