’شادی کے بعد ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں‘ سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل
انٹرویو میں سجل علی نےشادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی
اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔
اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کا معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔
یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم''کھیل کھیل میں'' کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو ''ہر لمحہ پرجوش'' میں شریک ہوئی تھیں۔
دوران شو وسیم بادامی نے سجل علی سے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ نے کہا تبدیلیاں تو خیر بہت آتی ہیں ''آپ کو ذرا ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں'' سب سے بڑی تبدیلی تو یہی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بولڈ' منظر کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم میں کام سے انکار کیا، سجل علی
وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو، جس پر سجل نے کہا 'ہاں'، عقل ٹھکانے آگئی ہے۔ سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے تین، چار سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔
اداکارہ سجل علی وسیم بادامی کی بات پر کہتی ہیں تین، چار سال آپ زیادہ کہہ رہے ہیں ایک ڈیڑھ سال تک ہی رہیں تو بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ کی سپورٹ کرتا ہے تو چاہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں تو جو چیز معنی رکھتی ہے وہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہوتی ہے۔ احد بہت سپورٹ کرنے والے ہیں تو زندگی میں بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ دو سال قبل 14 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔