کوویڈ وائرس کے باوجود پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کو کوئی خطرہ نہیں پی سی بی
سیریز پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی
PESHAWAR:
آسٹریلوی ٹیم کے کیمپ میں کوویڈ وائرس کے باوجود ون ڈے سیریز کو کوئی خطرہ نہیں، سیریز پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے ایم او یو کے مطابق 13 مکمل فٹ اور کوویڈ فری کھلاڑی ہونے کی صورت میں میچ ہوسکے گا۔
اس وقت آسٹریلیا کے پاس 13 کھلاڑی موجود ہیں اور ایک کھلاڑی میٹ رنشا آج رات لاہور پہنچ جائیں گے، جو ایک دن کے آئسولیش کے بعد میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی نے دونوں ٹیموں کے لیے ہر ممکن کوویڈ فری انتطامات کیے ہیں، تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کسی بھی کھلاڑی کا کوویڈ پازٹیو ہوجانا کوئی نئی بات نہیں۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں موجود تمام کھلاڑی اور اسٹاف کوویڈ فری ہیں، دونون ٹیمیں الگ الگ فلورپر قیام پذیر ہیں۔