ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری کے گھر بیٹے کی پیدائش

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے

مدیحہ اور فیصل نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے فوٹوانسٹاگرام

معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مدیحہ نقوی نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا اللہ نے ہمیں 3 شعبان کو ایک خوبصورت سے بیٹے سے نوازا ہے۔ مدیحہ نقوی نے اپنے بیٹے کانام بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔

مدیحہ اور فیصل نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے۔ مدیحہ نقوی نے کہا بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمارے دل اور زندگیاں محبت اور خوشیوں سے بھرگئی ہیں۔ شکر الحمداللہ۔




مدیحہ نقوی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصاویر تو شیئر نہیں کیں، تاہم انہوں نے اپنے بے بی شاور (گود بھرائی) کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے جولائی 2019 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

Load Next Story