ہمیں نظریہ پاکستان کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے چیف جسٹس

قائد اعظم ایسا نظام چاہتے تھے جس میں تمام مذاہب کے لیے برابرحقوق ہوں، جسٹس تصدق حسین جیلانی

قائد اعظم ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی چاہتے تھے،چیف جسٹس پاکستان۔ فوٹو: فائل

لاہور:
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ہمیں نظریہ پاکستان کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف حسین سمیت دیگر فاضل جج صاحبان اور حکام کے ہمراہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مزار میں موجود مہمانوں کی ڈائری میں اپنے تاثرات رقم کئے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی چاہتے تھے، وہ ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر شخص کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی پوری آزادی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظریہ پاکستان پر عمل کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس نظریے پر عمل پاکستانیوں کے قول و فعل میں بھی نظر آنا چاہیے۔
Load Next Story