کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر تباہ پاک فوج کے 6 افسران و جوان شہید

ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 8 اہلکار دم توڑ گئے جن میں 6 پاکستانی تھے

(فوٹو فائل)

وسطی افریقا کے ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی فوج افسران سمیت 8 فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پوما ون امن مشن کے دوران کانگو گر کر تباہ ہوا جس کی وجوہات ابتدائی طور پر سامنے نہیں آسکیں۔


حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی شہید ہوگئے، جن میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان (پائلٹ)، میجر سعد نعمانی (شریک پائلٹ)، میجر فیضان علی، نائب صوبےدار سمیع اللہ خان (فلائٹ انجیئنئر)، حوالدار محمد اسماعیل (کریئو چیف)، حوالدار جمیل گنر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلیے 2011 سے کانگو میں تعینات ہے، پاکستان امن دستوں نے ہمیشہ تنازعات کے شکار علاقوں میں بھرپور کردار ادا کیا اور اعلیٰ ترین افسران کی قربانیاں قربانیاں پیش کیں۔
Load Next Story