رینجرز کا اسٹریٹ کرائم کی زیادہ وارداتوں والے علاقوں کا تعین

گڈاپ،کورنگی،اورنگی،سائٹ،نیوکراچی،گلشن اقبال،شاہ فیصل،ملیراورلانڈھی میں رینجرز نے ریسپانس بڑھاکر گشت میں اضافہ کردیا

گڈاپ،کورنگی،اورنگی،سائٹ،نیوکراچی،گلشن اقبال،شاہ فیصل،ملیراورلانڈھی میں رینجرز نے ریسپانس بڑھاکر گشت میں اضافہ کردیا۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
رینجرز نے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔

شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے ہاٹ اسپاٹس کا تعین کرلیا گیا ہے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں گڈاپ ٹاؤن، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، سائٹ، نیو کراچی، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیراورلانڈھی شامل ہیں، رینجرز نے اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اپنا رسپانس بڑھاکر گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ان علاقوں میں وقت فوقتاً اسنیپ چیکنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔


شہر میں سال 2020 اور سال 2021 کے ابتدائی 3 ماہ کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ہے رینجرزذرائع کے مطابق شہرکے پوش اور پسماندہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں زیادہ تر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شام اور رات کے وقت یا پھر صبح سویرے 2 گھنٹوں میں کی جاتی ہیں جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑی کی چوری اور چھیننے کی وارداتیں شام میں ہورہی ہیں شہر میں اسٹریٹ کرائم کی زیادہ تر وارداتوں میں منشیات کے عادی ملزمان ملوث ہیں۔

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث بڑی تعداد میں ملزمان ایسے ہیں جو کہ باربارگرفتارکیے جاتے ہیں رینجرز اورپولیس ملکر منشیات کے عادی افراد کوراہ راست پر لانے کے لیے اصلاحی مرکز کے قیام کے لیے حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔
Load Next Story