اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے بدسلوکی کرنے والے شخص کی ضمانت منظور

متاثرہ خاتون نے جج کے سامنے ملزم کو معاف کردیا

(فوٹو اسکرین گریپ)

ISLAMABAD:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے بدسلوکی کرنے والے شخص کی ضمانت منظور ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاون میں راہ چلتی خاتون سے بدسلوکی کے کیس کی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی جہاں پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جبکہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جج کے روبرو پیش ہوئیں۔


متاثرہ خاتون نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم کو معاف کردیا۔ تفتیشی افسر نے جج کو بتایا کہ ملزم کے خلاف خواتین کی بے حرمتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ملزم کی بدسلوکی کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ فہیم کے خلاف مقدمے کی دفعات قابلِ ضمانت ہیں، عدالت نے ملزم کے وکلا کی درخواست پر ملزم کی ضمانت منظور ی اور تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔
Load Next Story