ماں کو شک کی بنیاد پر چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
والدہ کو چھریوں کے وار سے قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزم کا اعتراف
پنجاب کے علاقے باٹا پور میں 45 سالہ خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔
آپریشن ونگ کے ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ فرزانہ بی بی کا قاتل اس کا بیٹا 18 سالہ حسن نکلا، جس نے والدہ کو کردار پر شک کیوجہ سے قتل کیا۔
ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ ملزم حسن کو اپنی والدہ کے کردار پر شک تھا، جس کی بنیاد پر اُس نے چھریوں کے وار سے والدہ کو قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے خاتون کے قاتل کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بروقت سرکوبی سے امن و امان کا قیام ممکن ہو سکتا ہے۔