رمضان المبارک دال چاول روٹی سموسے اور پکوڑوں کے نرخ مقرر

180گرام تندوری نان کی قیمت 15، 120 گرام تندوری نان کی قیمت12، افغانی تندوری نان 10 اور90 گرام چپاتی کی قیمت 8روپے ہوگی

درجہ اول سموسہ قیمہ 22 اور آلو 22 ،مکس پکوڑے360 روپے فیکلوکھجلہ اور پھینی فی کلو 500 جلیبی فی کلو320 روپے نرخ مقرر کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
کمشنر کراچی نے رمضان المبارک کے لیے سموسے، پکوڑے، جلیبی، کھجلہ پینی، دال، چاول، تندوری نان، افغانی تندوری نان اور چپاتی کے نرخ مقرر کردیے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرصدارت اجلاس میں رمضان المبارک کے لیے سموسے، پکوڑے، جلیبی، کھجلہ پینی، دال، چاول، تندوری نان، افغانی تندوری نان اور چپاتی کے نرخ مقرر کردیے گئے ہیں۔

درجہ اول فی سموسہ (قیمہ 35 گرام) کی قیمت 22 روپے ، درجہ دوم سموسہ 18 روپے مقرر کردی گئی، درجہ اول سموسہ (آلو 60 گرام) 22 روپے اور درجہ دوم 18 روپے مقرر، درجہ اول مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو اور درجہ دوم پکوڑے 320 روپے کلو مقرر، کھجلہ اور پھینی کی قیمت 500 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی، جلیبی درجہ اول 320 روپے اور درجہ دوم 280 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔


اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرٹو، ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف پرائسز، انجمن صارفین (کنزیومر ایسوسی ایشن) کے نمائندوں کوکب اقبال، عمر غوری، شکیل بیگ، صدر سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن شیخ محمد تحسین ، دلپسند بیکری کے آصف احمد ، یونائیٹڈ بیکری کے مقصود ناصر ، گلزار احمد رحمت شریں ودیگر موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے ہول سیل ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز کی مشاورت سے دال اور چاول کے نرخ بھی مقرر کردیے، دال اور چاول پر ریٹیلر کا منافع 5 روپے فی کلو گرام مقررکردیا انھوں نے کہا کہ دال اور چاول کی قیمتیں ایک ماہ کے لیے خصوصی طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دالیں 90 فیصد امپورٹ ہوتی ہیں، ڈالر کی قیمت کے حساب سے ایک ماہ کے بعد قیمتوں پر نظر ثانی کرسکتے ہیں اجلاس میں صدر گروسری مارکیٹ کجھور بازار محمود علی کھتری، کراچی ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم ودیگر شریک ہوئے۔

بعدازاں کمشنر کراچی نے فوڈ سینٹرز کے نمائندوں، نان بائی ایسوسی ایشن اور صارفین کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی مشاورت سے نان اور روٹی کے نرخ مقرر کردیے، 180 گرام تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر، 120 گرام تندوری نان کی قیمت 12 روپے، افغانی تندوری نان 10 روپے مقرر اور 90 گرام چپاتی کی قیمت 8 روپے مقرر کر دی گئی۔
Load Next Story