آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

ٹیم ممبران اور اسپورٹ اسٹاف کے آج کوویڈ ٹیسٹ لیے گئے تھے

آسٹریلوی ٹیم پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر جشن مناتے ہوئے۔ فوٹو : اے پی

آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبر کی کورونا رپورٹ منفی آگئی۔


مہمان ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق میچ کے فوری بعد اور آج صبح ایک بار پھر تمام ٹیم ممبران اور اسپورٹ اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ لیے گئے جن کی رپورٹس موصول ہوگئیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے دو کھلاڑی اور فزیو جن کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا وہ تاحال آئسولیشن میں ہیں۔
Load Next Story