سندھ ہاؤس حملہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی کے دونوں اراکین اسمبلی کوگرفتارکیا جائے گا، اے جی اسلام آباد

سندھ ہاؤس حملے میں ملوث کچھ افراد کا تعلق کے پی کے اورسندھ سے ہے، اے جی اسلام آباد:فوٹو:فائل

سندھ ہاؤس پرحملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

سندھ ہاؤس پرحملے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ۔ ایڈوکیٹ جنرل(اے جی) اسلام آباد نے بتایا کہ سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے دونوں اراکین کو گرفتارکیا جائے گا۔


مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی سندھ ہاؤس حملہ کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست

اے جی اسلام آباد کے مطابق توصیف خان نام کے پی ٹی آئی کارکن کودوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔ کچھ ملزمان کا تعلق کے پی کے اورسندھ سے ہے۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس پرحملے کی دوبارہ رپورٹ طلب کی تھی اورحملے کے ذمہ داروں کوگرفتارکرنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story