مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی2نوجوان شہید
قابض بھارتی فورسز نے متعدد نوجوانوں کوگرفتار بھی کرلیا
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے سرینگرمیں 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد بھٹ اورہلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارتی فورسزنے سرینگرکے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔ قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔
بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کودھمکیاں دے کرگھروں میں واپس جانے پرمجبورکیا گیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔