وزیراعظم کا گورنرسندھ کوفون فیکٹری حادثے کی تفصیلات معلوم کیں
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے گورنرسندھ کو ٹیلی فون کرکے کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے کی تفصیلات معلوم کیں.
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے واقعے پرشدید دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے گورنرسندھ کو ہدایت جاری کی کہ متاثرین کی امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اوراس سلسلے میں تمام ترحکومتی وسائل کو استعمال کیا جائے۔
دوسری جانب صدرآصف زرداری نے واقعے پرافسوس اوردکھ کا اظہارکرتے ہوئے غمزہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا اورسندھ انتظامیہ کو زخمیوں کوفوری اوربہترطبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔