45 سال سے زائد عمرکی خواتین کو بغیرمحرم  عمرہ ادا کرنے کی اجازت

بغیر محرم کے عمرہ ادا کرنے کے لئے خواتین گروپ میں شامل ہونے کی شرط پوری کرنا ہوگی، وزارت حج وعمرہ

محرم کے بغیرخواتین کوگروپ کے ساتھ عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی،وزارت حج وعمرہ:فوٹو:فائل

سعودی عرب کی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کومرد سرپرست (محرم ) کے بغیرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 45سال سے زائد عمر کی خواتین بغیر مرد سرپرست (محرم) کے عمرہ کرسکیں گی۔


بیان کے مطابق محرم کے بغیر 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو خواتین کے گروپ میں شامل ہوں گی۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق 45 سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کوبھی عمرہ ادا کرنے اورحرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا چکی ہے۔
Load Next Story