اسلام آباد ائیرپورٹ پر نوجوانوں نے کنور نوید جمیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نوجوانوں نے بھگوڑے آگئے بھگوڑے آگئے کی آوازیں کسیں

نوجوانوں نے بھگوڑے آگئے بھگوڑے آگئے کی آوازیں کسیں

حکمراں جماعت سے اتحاد ختم کرکے اپوزیشن کے ساتھ جانے والی جماعت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ممبر کنور نوید جمیل کو شدید تنقید کا سامنا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر نوجوانوں نے آڑے ہاتھوں لیا۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے الگ ہوکر اپوزیشن کے ساتھ شامل ہونے والی جماعت ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و رابطہ کمیٹی کے ممبر کنور نوید جمیل کراچی جانے کے لیےاسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔

ہال سےگزرتے ہوئے انھیں وہاں کھڑے نوجوانوں نے جن میں چند پی ٹی آئی سے وابسطہ نوجوان بھی بتائے جاتے ہیں انھیں دیکھتے ہی بھگوڑے آگئے بھگوڑے آگئے کی آوازیں کستے ہوئے ریمارکس پاس کیے کہ ہم اورنگی ٹاؤن میں احتجاج میں آپ کے ساتھ تھے، لیکن افسوس ہے کہ آپ نے اپنا ایمان بیچ دیا۔




کنور نوید جمیل نے نوجوانوں سے کہا آپ لوگ اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں تو نوجوانوں نے جواب دیا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان ہے، آپ نے تین سال وزارتوں کے مزے لئے کتنے پیسے ملے جس کے جواب میں کنور نوید جمیل نے انھیں کہا پیسے آپ کو ملیں ہوں گے تو نوجوانوں نے بیگ میں کیا ہے کا سوال داغ دیا اس دوران وہاں موجود دیگر نوجوانوں نے لوٹے لوٹے کے ریمارکس پاس کیے۔

کنور نوید جمیل بغیر رکے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ میں بیگ پکڑے ائیرپورٹ لاؤنج میں داخل ہوگئے اور کراچی جانے والی نجی پرواز ای آر 505 کے ذریعے روانہ ہوگئے۔
Load Next Story