پاکستان میں پہلے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ہیبت کی پاک بحریہ میں کمیشننگ
پی این ایس ہیبت میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا تیار کردہ پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے
پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل پی این ایس ہیبت کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پی این ایس ہیبت میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا تیار کردہ پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پی این ایس ہیبت خطے کی سیکیورٹی اور سمندری دفاع کو یقینی بنانے میں معاون ہوگا ،بحر ہند میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور بحری چیلنجوں میں صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل پی این ایس ہیبت کی کمیشننگ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ، تقریب کے دوران تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ گوگاپنٹ کی بھی پاک بحریہ میں شمولیت کی گئی ،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پی این ایس ہیبت میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا تیار کردہ پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے ، مقامی ڈیزائن کردہ پی این ایس ہیبت بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی مدد کے بنایا گیا ہے ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ پی این ایس ہیبت کا آغاز مقامی ڈیزائن اور تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز کرتا ہے ، مقامی ڈیزائن اور تعمیر وقت کے ساتھ ساتھ مزید پختہ ہو گیا ہے۔
امیر البحر کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس ہیبت خطے کی سیکیورٹی کے تناظر میں سمندری دفاع کو یقینی بنانے میں معاون ہوگا ، بحر ہند میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور بحری چیلنجوں میں صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا،ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت کا جائزہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملٹی مشن پلیٹ فارم پی این ایس ہیبت سے میری ٹائم دفاعی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی، گوگاپنٹ کی شمولیت بھی ایک سنگ میل ہے ،ان منصوبوں سے مقامی جہازوں کی تعمیر کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی،میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت جدید ترین ملٹی مشن بحری جہاز ہے، جدید بحری جہاز نگرانی کی وسیع تر صلاحیت کا حامل ہے، یہ پلیٹ فارم مقامی تیار کردہ زمین سے مار کرنیوالے میزائل سسٹم سے لیس ہے۔
تقریب میں غیر ملکی معززین، وفاقی اور صوبائی حکومتوں پاکستان نیوی اوردیگر حکام نے بھی شرکت کی۔