نیب کی حراست میں سرکاری ملازم نے خودکشی کرلی
ملزم نے ٹوائلٹ کلینر پی کرخود کشی کی
قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیرحراست ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ملازم نے خودکشی کرلی۔
ترجمان نیب کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز ٹوائلٹ کلینر پی کرخود کشی کی کوشش کی، نیب اہلکاروں نے ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔
نیب کی حراست میں ساتھی ملازم کی ہلاکت پر ایم ڈی اے ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم ڈی اے چوک بلاک کردیا۔ ملازمین نے نیب کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیب ایک ظالم ادارہ ہے، حکومت اس کوبند کرے۔
مظاہرین نے کہا کہ نیب حکام ملزمان کو ذہنی اذیت دیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔