خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں شاہد آفریدی

عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے، شاہد آفریدی

74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی، شاہد آفریدی فوٹوفائل

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔


سابق کپتان نے مزید کہا 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہو میں استعفیٰ نہیں دوں گا طاقتور ہوکر واپس آؤں گا۔
Load Next Story