سوئٹزرلینڈ میں ایک ہی خاندان کے5افراد نےساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی
خاندان کے رویے اورپس منظرکودیکھتے ہوئے واقعہ اجتماعی خودکشی بھی ہوسکتا ہے،پولیس حکام
NORTH WAZIRISTAN:
سوئٹرزلینڈ میں ایک ہی خاندان کے5 افراد نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور ایک 15 سالہ لڑکا بچ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے قصبے مونٹریکس میں فرانسیسی خاندان کے5 افراد نے ساتویں منزل سے ایک ایک کرکے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 سالہ لڑکا بچ گیا جوکوما میں ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عمارت سے کودنے والوں میں40 سالہ شخص، اس کی 41 سالہ بیوی ، اس کی جڑواں بہن، جوڑے کی 8 سالہ بیٹی اور 15سالہ لڑکا شامل ہے۔
خاندان کے پس منظر اورکورونا وبا سے متعلق خاندان کے رویے اورسازشی نظریات میں ان کی دلچپسی کودیکھتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اجتماعی خود کشی بھی ہوسکتا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خاندان نے خود کو معاشرے سے الگ کر لیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو اب تک کسی اسکول میں داخل نہیں کروایا تھا جبکہ صرف ایک خاتون گھر سے باہر کام کرنے جاتی تھی۔