چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد
عدالتی فیصلے کے بعد صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینٹ رہیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کو درست قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی جبکہ سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔
عدالت نے کیس دوبارہ سننے کے بعد گزشتہ روز اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر نے ہوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کیے تھے۔