فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے
اداکارہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھ دیا تھا، ملزم کا انکشاف
اٹلی میں انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کو بے رحمی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس نے 43 سالہ بینکر ڈیوڈ فونٹانہ کو مبینہ طور پر فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کیرول مالتیسی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ کیرول مالتیسی، شارلٹ اینگی کے نام سے بھی مشہور تھی۔
رپورٹس کے مطابق ملزم نے نا صرف اداکارہ کو قتل کیا بلکہ اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اسے سڑک کنارے پھینک دیا۔ اداکارہ کی کٹی ہوئی لاش 20 مارچ کو ملی تھی۔ ملزم پر قتل، شواہد کو تباہ کرنے اور لاش کو چھپانے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
تحقیقات کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اداکارہ کو جنوری میں قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے انکشاف کیا کہ قتل کرنے کے بعد اس نے لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھ دیا تھا بعد ازاں ایک ماہ بعد سڑک پر پھینک دیا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متوفی اور ملزم ڈیوڈ فونٹانہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، تاہم ان کے تعلقات تیزی سے ختم ہوگئے تھے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ پر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قتل ہونے والی اداکارہ ہاف اطالوی اور ہاف ڈچ تھی۔ فحش فلموں میں کام کرنے سے قبل وہ ایک پرفیوم کی دوکان میں بطور معاون کام کرتی تھی۔ تاہم کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران وہ فحش فلموں میں اداکاری کرنے پر مجبور ہوگئی۔ اداکارہ کی ایک 6 سال کی بیٹی بھی ہے۔