فاسٹ بالر عمرگل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے
چار اپریل کو ابوظہبی میں جاری افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کروں گا، بالر کی ایکسپریس سے گفتگو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمرگل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فاسٹ بالر عمرگل نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار اپریل کو ابوظہبی میں جاری افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے چار سو شکار کرنے والے دائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تین ہفتوں کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کی تکمیل کے بعد اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے افغان بولرز کی جو بھی ممکن ہومدد کرسکوں۔