کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی

ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فیصلہ عوامی مفاد میں کیا،شرجیل میمن

کراچی میں 27 جنوری سے ایک ماہ کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔فوٹو:فائل

شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کردیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،شہر قائد میں امن و امان کی خراب صورتحال کےباعث 27 جنوری سے ایک ماہ کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے 26 فروری کو ختم ہونا تھا تاہم حکومت سندھ نے آج رات سے ہی ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی میں مزید توسیع زیر غور نہیں ہے اور پابندی کو عوامی مفاد میں ختم کیا گیا ہے۔
Load Next Story