وزارت داخلہ کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ
وزیرداخلہ شیخ رشید نے تمام ملازمین کو ایک بیسک تنخواہ ادا کرنے کی منظوری بھی دے دی
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے بڑی خبر ہے کہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سمری وزیر اعظم ہاؤس بھجوا دی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں ایف آئی اے کے برابر ہوں گی۔ ذرائع کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں کو ایک اضافی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے تمام ملازمین کو ایک بیسک تنخواہ ادا کرنے کی منظوری بھی دے دی۔